مشیر تجارت کا جاپان کے تعاون سے ماہی پروری کے شعبے کا موجودہ بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانے کی ضرورت پر زور
تجارت کے با رے میں وزیراعظم کے مشیرعبدالرزاق دائود نے جاپان کے تعاون سے ماہی پروری کے شعبے کاموجودہ بنیادی ڈھانچہ بہتربنانے کی ضرورت پرزوردیاہے۔ وہ جاپان کے سفارتخانے کے ناظم الامور سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میںٹیکنالوجی بہتربنانے کے فنڈکے امکانات پربھی غورکیاگیاجسے پاکستان میں ٹیکسٹائل مشینری کوبہتربنانے کے لئے استعمال کیاجاسکتاہے۔