پاک بحریہ کے تحت بحری مشقوں 'امن 2019'کا پہلا مرحلہ شروع
پاکستان نیوی کے تحت بحری مشقوں 'امن دو ہزار انیس' کا پہلا مرحلہ شروع ہوگیا جو 10فروری تک جاری رہے گا۔ مشقوں میں 46 ملکوں کے بحری دستے اپنے بحری اثاثوں کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔11سے 12فروری تک کھلے سمندر میں مشقیں کی جائیں گی۔ترجمان پاک بحریہ وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ بحری استحکام ہمارے قومی تحفظ میں نقطہ اوّل کی حیثیت کا حامل ہے، پاکستان دہشت گردی پھیلانے والی قوتوں کے خلاف مستعد کھڑا رہا ہے۔