بوئینگ 787 طیارہ رواں برس جون میں ترکش ائیر لائن کے بیڑے میں شامل ہوگا. بلال ایکشی
ترکش ائیر لائن کے ڈائریکٹر جنرل بلال ایکشی نے کہا ہے کہ پہلا بوئینگ 787 طیارہ رواں برس ماہ جون میں ترکش ائیر لائن کے فلیٹ میں شامل ہو جائے گا۔ ٹوئٹر اکاونٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس وقت بوئنگ 737 میکس طیاروں میں آٹھ طیارے ہمارے فلیٹ میں موجود ہیں اور پہلا بوئنگ 787 ترکش ائیر لائن کے فلیٹ میں ہماری پلاننگ کے مطابق جون 2019 ء میں شامل ہو جائے گا۔ انہوں نے مذید کہا کہ ائیر بس اے 350 قسم کے طیاروں کو مارچ 2020 میں ترکی کے حوالے کیا جائے گا۔