ق لیگ کے باؤرضوان نے صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا
لاہور: سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 128 سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ ق کے رکن پنجاب اسمبلی باؤ رضوان نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گورنرہاؤس میں آج صبح دس بجے نئے وزیر کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نئے وزیر باؤ رضوان سے حلف لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ سمیت دیگر رہنماؤں نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔