لاہور: فرنیچرمارکیٹ میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا
لاہور: لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کی فرنیچر مارکیٹ میں لگنے والی ہولناک آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے کے باعث مارکیٹ میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں دس سے زائد فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔ فائربریگیڈ عملے کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصا ن کی اطلاع نہیں ہے۔