غزہ میں گیس کے گودام میں آگ بھڑکنے سے12 افراد زخمی
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گیس اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم سے کم 12 افراد زخمی ہوگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ غزہ کے خان یونس شہر میں المنارہ کالونی میں گھریلو استعمال کے گیس کے ایک گودام میں پیش آیا۔جھلس کر زخمی ہونے والوں میں فائر بریگیڈ کے پانچ کارکن بھی شامل ہیں۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ آگ ایک گیس ٹینکر میں ہونے والے دھماکے سے لگی جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود متعدد افراد زخمی ہو گئے۔