اسرائیل نے انتخابات میں مداخلت روکنے کے لیے فیس بک سے مدد مانگ لی
اسرائیلی حکام اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے عہدیداروں کے درمیان ہونے والے ایک اجلاس میں اپریل میں ہونے والے اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات میں غیرملکی مداخلت کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون سے اتفاق کیا گیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دو روز قبل فیس بک اور اسرائیلی حکام کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں 9 اپریل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں غیرملکی مداخلت کے امکانات پر غور کیا گیا۔اسرائیلی اخباریدیعوت احرونوت کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے اسرائیلی حکومت کو یقین دلایا ہے کہ وہ انتخابات سے قبل اور دوران اسرائیل کے انتخابی عمل پراثرانداز ہونے والے غیرملکی اشتہارات کو اسرائیل میں بلاک کریں گے۔ اس کے علاوہ فیس بک انتخابات پر اثرا انداز ہونے والے پروپیگنڈہ مواد کو بھی اسرائیل میں شائع نہیں کرے گا۔