لاہور۔۔ فیض آباد دھرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے، خورشید شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے کیس میں عدالت نے جو فیصلہ دیا ہے اسے پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا، علیم خان کے خلاف کارروائی احتساب کے عمل کو بظاہر بیلنس کرنے کی کوشش لگتی ہے،صاف اور شفاف انصاف ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، آئین کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر کہیں تبدلی ہونا ہے توکرلیتے ہیں، نہیں جانتا این آر او کون دے رہا ہے اور کون مانگ رہا ہے۔ لاہور میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی(پی اے سی)سے استعفیٰ مانگا جارہا تو عمران خان بھی استعفیٰ دیں ان پر بھی نیب کا کیس ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ سے چیزیں ویسے ہی پڑی ہے، ریونیو میں دو سو سے ڈھائی سو ارب کا خسارہ ہوا ہے جس دن بجٹ پاس ہوتا ہے تو کابینہ پہلے منظور کرتی ہے لیکن اس حکومت نے پہلے انائونس کردیا جس سے اربوں کا نقصان ہوا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ بجٹ میں پاکستان کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے اس پر بھی پارلیمنٹ میں سوال کریں گے۔