دبئی پولیس کا ٹریفک قوانین کے پاسدار ڈرائیوروں سے جرمانہ ختم کرنے کا منصوبہ
دبئی میں پولیس کی جانب سے ٹریفک خلاف ورزیوں کا تصفیہ نام سے ایک نیا منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کے تحت جن گاڑی چلانے والوں کے خلاف ٹریفک چالان جاری ہو چکے ہیں وہ سال بھر تک ٹریفک قوانین کی پاسداری اور خلاف ورزیوں کے عدم ارتکاب کے ذریعے جرمانے کی ادائیگی سے بچ سکتے ہیں۔اس بات کا اعلان دبئی پولیس کے انسپیکٹر جنرل بریگیڈیئر جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ ان کے مطابق یہ منصوبہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی جانب سے 2019ءکو روادری کے سال کے طور پر منانے کا حصّہ ہے۔دبئی پولیس کے سربراہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ منصوبہ سڑک کا استعمال کرنے والوں کی جانوں کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے گا اور دبئی کی سڑکوں کو حادثات سے پاک کر دے گا۔ انہوں مذکورہ منصوبے کے تحت رعائت صرف افراد کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں کے لیے ہو گی۔ عام کمپنیوں، اداروں، رینٹ اے کار کمپنیوں اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیاں اس منصوبے سے مستفید نہیں ہو سکیں گی۔