کراچی:خیر پور ریاست کے آخری شہزادے کی اہلیہ انتقال کرگئیں
سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہاہے کہ سندھ حکومت نے کراچی میں 10 سے زائد روٹس پر بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے پہلے مرحلے میں200بسیں مختلف انٹراسٹی روٹس پرچلائی جائیں گی۔ایک بیان میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے کراچی میں بس آپریشن کے لیے سرمایہ کاروں سے اظہار دلچسپی طلب کرلیں۔ سندھ حکومت 200بسوں کے فلیٹ کے لیے مالی تعاون فراہم کرے گی۔وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت انٹراسٹی روٹس پر 17488بسیں چل رہی ہیں۔ انھوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کا ایدھی اورنج لائن بس منصوبہ بھی آئندہ ماہ مکمل کرنے کااعلان کیا۔