تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روزپانی کی آمد و اخراج
تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روزپانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاﺅ کی صورت حال حسب ذیل رہی دریاسندھ (تربیلاکے مقام پر): آمد 19500کیوسک اور اخرج 30000کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر): آمد9500 کیوسک اور اخراج9500کیوسک، جہلم: (منگلاکے مقام پر)آمد17300کیوسک اور اخراج15000کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد67700کیوسک اور اخراج48700 کیوسک۔بیراج جناح: آمد40800 کیوسک اور اخراج 40800کیوسک،چشمہ: آمد33000 کیوسک اوراخراج 38100کیوسک، تونسہ: آمد36200 کیوسک اور اخراج35900 کیوسک، پنجند: آمد6200 کیوسک، اور اخراج 2000 کیوسک،گدو: آمد 24300کیوسک اور اخراج 21200 کیوسک، سکھر: آمد17800 کیوسک اور اخراج 4000 کیوسککوٹری:آمد3500 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک۔ریزروائرز تربیلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1430.61 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.822 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1125.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.941 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ-تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاﺅ کی صورت میں ہے ۔