کراچی:نیب بااختیار ہے، حکومت اس میں مداخلت نہیں کرتی، وفاقی وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اور متحدہ پاکستان کے رہنما فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نیب ایک بااختیار ادارہ ہے، حکومت اس میں مداخلت نہیں کرتی۔ نیب قوانین سے متعلق اپوزیشن کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ عبدالعلیم خان کی گرفتاری پر بیلنسنگ ایکٹ کا کوئی جواز نہیں، ان کی گرفتاری میں نیب نے صوابدیدی اختیار استعمال کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ کیاحکامات پر عمل کرنا ہے، نیب میں کوئی مداخلت نہیں ہو رہی، وزارت قانون جلد نیب قوانین میں ترامیم سے متعلق اقدامات کرے گی