مولانا فضل الرحمن کا لاہور،کراچی اور اسلام آباد میں جلسوں کااعلان
سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے لاہور ،کراچی اور اسلام آباد میں عوامی جلسے کرنے کا اعلان کر دیا۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی لحاظ سے ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے ،تباہی کی رفتار تھم نہیں رہی،معیشت گر جائے تو ریاست وجود کھو بیٹھتی ہے۔عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے راشن خریدنے کے قابل نہیں ہے ،نا اہل حکمران ہوں گے تو خیر کی امید نہیں ہو گی ،تمام چھوٹی بڑی جماعتوں نے حکومت کے خلاف موثر محاذ بنایا،بڑی جماعتوں نے حکومت کے ساتھ ووٹ دے کر مایوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،میاں صاحب کو کہا تھا آپ جیل میں رہیں کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔23 فروری کو کراچی اور یکم مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ ہو گا،19 مارچ کو لاہور میں عوامی جلسہ کریں گے ،میدان خالی نہیں چھوڑ رہے ،نوجوانوں کی امیدو ں کو مایوس کیا گیا۔