حافظ آباد:موٹروے کوٹ سرورروڈ پرٹریفک حادثہ ،2خواتین سمیت 4افرادجاں بحق
موٹروے کوٹ سرورروڈ پر مزدا اور ٹرک کے تصادم میں ایک ہی خاندان کی 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 زخمی ہیں ۔ جی این این کے مطابق حافظ آباد موٹروے کوٹ سرورانٹرچینج ،کوٹ رحیماں کے قریب مزدا گاڑی سیمنٹ سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مزدا میں سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 افراد زخمی ہیں ۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اقصی، خوشی محمد، عاقب اور اسماء کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ چکے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجہاں ان کا علاج جاری ہے ۔