24 گھنٹے میں مزید 1037 افراد کرونا کا شکار ہوگئے
اسلام آباد : ملک میں کرونا وائرس کی یلغار جاری ہے، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 59 کرونا مریض انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا وائرس سے متعلق جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے، این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران 1037 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 59 کرونا مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 26 ہوگئی۔