بلوچستان: قومی شاہراہوں پر 4 ماہ میں 10 ہزار حادثات
بلوچستان کی قومی شاہراہیں دو رویا نہ ہونے کی وجہ سے خونی شاہراہیں بن گئیں اور پچھلے 4 ماہ کے دوران صوبے کی شاہراہوں پر 10 ہزار کے لگ بھگ حادثات میں 120مسافر جان سے گئے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ بشیر احمد بنگلزئی نے بتایا کہ کوئٹہ کراچی روٹ پر 316 بسیں چل رہی ہیں اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے روڈ ایکسیڈینٹ پر قابو پانے کے لیے بسوں میں ٹریکر نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ہائی ویز پر 70 فیصد اموات گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے واقع ہوتی ہیں جس کی روک تھام ان شاہراہوں کو دو رویا کرنے سے ہی ممکن ہے ۔