سعودی عرب میں تعلیمی اداروں سے متعلق اہم خبر
ریاض: سعودی قومی کمیٹی برائے نجی تعلیم و تربیت کے چیئرمین عبد العزیز الفہد کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے پیش نظر نجی اسکولوں کے 45 فیصد طلبا کو سرکاری تعلمی اداروں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عدبالعزیز الفہد نے کہا کہ نجی کنڈر گارٹنز کے بھی 90 فیصد بچوں کو سرکاری اسکولوں میں منتقل کیا گیا، کورونا سے تعلمی شعبوں کو خطرات لاحق ہیں، اسی کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔