بزدار حکومت کا چھوٹے ڈیمز بنانے کیلئے اہم اقدام
لاہور : معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چھوٹے اور درمیانےڈیم بنانےکیلئےمحکمہ آبپاشی اور نیسپاک میں معاہدے پر دستخط کردیئے گئے، ڈیم کی تعمیر کا پائلٹ پراجیکٹ اسی سال جون میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بزدار حکومت کا چھوٹے ڈیمز بنانے کیلئے اہم اقدام ، چھوٹے اور درمیانےڈیم بنانےکیلئےمحکمہ آبپاشی اور نیسپاک میں معاہدے پر دستخط کیا ، 13 ہل ٹورنٹس پر چھوٹے اور درمیانے ڈیمز کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی کی جائے گی ، ڈیمزکی تعمیر کیلئے جدید ڈرون سروے ٹیکنیک استعمال ہوگی۔