ووٹوں کی خرید و فروخت انفرادی طور پر نہیں ہوتی،شہباز گل
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ ووٹوں کی خرید و فروخت انفرادی طور پر نہیں ہوتی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ ہو، پی پی یا فضل الرحمن سب کا سینٹ الیکشن غیر شفاف کر انے پر زد کرنااور شفافیت کے خلاف ڈھٹائی سے ڈٹ جانا یہ واضح کرتا ہے کہ ووٹوں کی خرید و فروخت انفرادی طور پر نہیں ہوتی بلکہ ان تین خاندانوں کے لئے سینیٹ الیکشن پیسہ بنانے کا سیزن ہے۔ہر بکے اور خریدے ووٹ پر یہ حصہ وصول کرتے ہیں۔