چین،تبت میں 5جی سے چلنے والا ریموٹ الٹراسانڈ روبوٹ تعینات
چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیارعلاقہ کے لہاسا کے ہسپتال میں ڈاکٹرز نے 5جی سے چلنے والے روبوٹ کے ذریعے 400کلومیٹر دور خطے کی نیائن رونگ کاونٹی میں مریضہ کا الٹراسانڈ اسکین کیا ہے۔لہاساکے تبت علاقائی عوامی ہسپتال کے ڈاکٹرز نے 5جی نیٹ ورک کے ذریعے روبوٹ والا بازو استعمال کیا تاکہ نیائن رونگ کاونٹی کے عوامی ہسپتال میں زچگی کے بعد سوجن میں مبتلا خاتون مریضہ کا اسکین کیا جاسکے، انہوں نے سیروس کیویٹی بہا کی تشخیص کیلئے حقیقی الٹراسانڈ تصاویر استعمال کیں۔خیال کیا جارہا ہے کہ یہ تبت میں روبوٹ کی مددسے پہلی الٹراسانڈ تشخیص کی گئی ہے۔لہاساکے ڈاکٹروں نے مریضہ کا علاج بھی کیا۔تبت علاقائی عوامی ہسپتال کے ایگزیکٹو نائب ڈائریکٹر چھین ہونے کہا ہے کہ مریضہ نے دراصل بڑی سطح کے ہسپتال میں منتقل ہونے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن روبوٹ استعمال کرنے سے تشخیص اور علاج کیلئے وقت 2روز سے کم کرکے صرف10منٹ کرنے میں مدد ملی۔تبت میں مقامی حکام 5جی سے چلنے والی ٹیلی میڈیسن تیار کررہے ہیں تاکہ اپنے شہریوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں،خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں پر محدودطبی وسائل دستیاب ہیں۔