فضل الرحمن کا مریم نواز کو ٹیلی فون، بیٹی کی خیریت دریافت کی

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے ان کی صاحبزادی مہرالنسا کی خیریت دریافت کی۔مولانا فضل الرحمن نے مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز شریف کی بڑی صاحبزادی مہر النسا حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں تاہم اب انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ۔