چین،سال 2021میں بجلی کی کھپت میں 6سے7 فیصد اضافہ ہوگا، بجلی کونسل

چین کی بجلی کی کھپت میں جو معاشی سرگرمیوں کا ایک اہم پیمانہ ہے 2021 میں گزشتہ سال کی نسبت 6سے7 فیصد اضافے کا امکان ہے۔چائنہ بجلی کونسل (سی ای سی) کے مطابق رواں سال چین میں بجلی کی فراہمی اور طلب میں عام طور پر توازن برقرار رہے گا، اگرچہ بعض علاقوں میں مصروف اوقات کے دوران بجلی کی فراہمی میں دبا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ غیرفوسل ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی کی نصب شدہ صلاحیت کے حصہ میں اضافہ جاری رہے گا۔توقع کی جا رہی ہے کہ چین میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 2021 کے آخر تک 2.37 ارب کلو واٹ تک پہنچ جائے گی، جو گزشتہ سال کی نسبت تقر یبا7.7 فیصد زیادہ ہے جبکہ غیر فوسل ذرائع سے حاصل ہونے والی بجلی کا حصہ 47.3 فیصد ہے جو 2020 کے مقابلے میں 2.5 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔چائنہ بجلی کونسل نے کہا ہے کہ ہوا اور شمسی توانائی دونوں کی موجودہ صلاحیتوں میں 2020 کے آخر تک کی سطح سے 3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ متوقع ہے۔چین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ 2030 تک بنیادی توانائی کی کھپت میں غیرفوسل ایندھن کے حصہ میں 25 فیصد کے لگ بھگ اضافہ کیا جا ئے گا جبکہ ہوا اور شمسی توانائی کی اپنی نصب شدہ صلاحیت کو 1.2 ارب کلو واٹ سے زیادہ تک پہنچائے گا۔