ٹاسک فورس تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے زرعی پیداوا رمیں اضافے کیلئے قابل عمل پلان دے گی:محسن نقوی

ٹاسک فورس برائے زراعت تشکیل، محسن نقوی چیئرمین، زرعی پیداوار بڑھانے او ر اجناس کی مارکیٹ تک رسائی کیلئے تجاویز پیش کریگی ٹاسک فورس تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے زرعی پیداوا رمیں اضافے کیلئے قابل عمل پلان دے گی:محسن نقوی زرعی اجناس کی مارکیٹ تک رسائی آسان بنانے اور زرعی ریسرچ کو فروغ دیا جائے گا، سفارشات کی روشنی میں فی الفور فیصلے کئے جائینگے لاہور8فروری: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ٹاسک فورس برائے زراعت تشکیل دے دی گئی ہے۔ ٹاسک فورس زرعی پیداوار وپیداواری صلاحیت بڑھانے او ر زرعی اجناس کی مارکیٹ تک آسان رسائی کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کرے گی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی ٹاسک فورس برائے زراعت کے چیئرمین ہوں گے جبکہ صوبائی وزیرصنعت، چیف سیکرٹری پنجاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ، سیکرٹری زراعت،سیکرٹری آبپاشی،سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ،تمام متعلقہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹس کے سر براہان،گوہر اعجاز، سید یاور علی، ذکاء اشرف، فواد مختار ٹاسک فورس کے ممبران ہوں گے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹاسک فورس تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے زرعی پیداوا رمیں اضافے کیلئے قابل عمل پلان دے گی۔ زرعی اجناس کی مارکیٹ تک رسائی آسان بنانے اور زرعی ریسرچ کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں اور کسانوں کے مسائل کے حل اور فصل کا بہتر معاوضہ دلانے کیلئے ٹاسک فورس کی سفارشات پر عمل کریں گے۔ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں فی الفور فیصلے کئے جائیں گے، صوبے میں زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوسکے گا۔