پی ایس ایل کے 8ویں ایڈیشن کی جدید ٹیکنالوجی سے منفرد افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کو جدید ٹیکنالوجی سے منفرد اور یادگار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب میں اے آر اور وی آر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، افتتاحی تقریب میں جدید ٹیکنالوجی پاکستان میں پہلی مرتبہ استعمال ہوگی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی۔