پی ٹی آئی کا 16کی بجائے 19مارچ کوانتخابات کرانے کا مطالبہ
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے شیڈول پر نظر ثانی کرے اور 16 مارچ کی بجائے اتوار 19مارچ کو ان 33 حلقوں میں انتخاب کروائے۔ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف نے 16مارچ کی بجائے 19مارچ کو انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کر دیا ہے۔مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔ اسد عمر نے خط میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کر شیڈول جاری کر چکا ہے، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے جمعرات کا دن مقرر کیا ہے، جمعرات معمولہ کار کا دن ہے عوام کا بڑھا حصہ اپنے نجی و سرکاری امور کی انجام دہی میں مصروف ہوگا۔