پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات 16مارچ کے بجائے 19 مارچ کو پولنگ کرانے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے جمعرات 16 مارچ کے بجائے اتوار 19 مارچ کو پولنگ کرانے کا مطالبہ کردیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ای سی پی نے 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کیا ہے، جمعرات معمول کار کا دن ہے، عوام نجی و سرکاری امور میں مصروف ہوں گے، ورکنگ ڈے پر پولنگ سے بڑی تعداد میں ووٹرز حق رائے دہی کے استعمال سے محروم ہوسکتے ہیں۔