شدید دھند کے باعث لاہور تا پشاوراور کوٹ مومن سے فیصل آباد موٹر وے کو بند جبکہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمدو رفت بھی متاثر ہورہی ہے۔
وسطی وجنوبی پنجاب اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے لاہور تا پشاور اورکو ٹ مومن سے فیصل آباد تک موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔ دوسری جانب دھند میں کمی کے بعدلاہور تا اسلام آباد موٹروے کو کھول دیا گیا ہے۔ موٹروے انتظامیہ کی جانب سے ڈرائیور حضرات کو محتاط ڈرائیونگ اور فوگ لائٹس آن رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔دھند نے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر کر رکھا ہے۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا دورانیہ سولہ سے بیس گھنٹے تک رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ چند روز کے دوران راولپنڈی اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔