قندھار میں ائیر پورٹ کے باہر راکٹ حملہ ہوا ہے جہاں پی آئی اے کا طیارہ بھی موجود تھا حملے میں طیارے کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار کے ائیرپورٹ پر نامعلوم سمت سے راکٹ فائر کیا گیا۔ حملے کے وقت قومی ائیر لائن کا طیارہ بھی ائیرپورٹ پر موجود تھا اور پرواز پی کےون ڈبل نائن قندھار سے کوئٹہ روانگی کے لیے تیار تھی۔ ترجمان قومی ائیرلائن کے مطابق حملے میں طیارے کوکوئی نقصان نہیں پہنچا اور تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہیں۔ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے میں قومی ائیرلائن کی پرواز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔