ڈاکٹر طاہر القادری نے لانگ مارچ کا شیڈول جاری کر دیا ،تیرہ جنوری کی صبح نو بجے قافلے کی شکل میں اسلام آباد روانہ ہون گے۔
ڈاکٹرطاہرالقادری کے ترجمان کے مطابق تیرہ جنوری کی صبح نوبجے علامہ طاہرالقادری لاہورمیں اپنی رہائش گاہ سے قافلے کی شکل میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔ کارکن بڑی تعداد میں طاہرالقادری کی رہائشگاہ کے باہرجمع ہوں گے۔ جبکہ راستے میں بھی کارکنوں کے قافلے ان کے ساتھ شامل ہوں گے اوراسلام آباد پہنچ کرزبردست دھرنا دیا جائے گا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں اوربھاری کنٹینرکھڑے کرکے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کو جانے والے علاقے اور ریڈ زون کو سیل کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔