طاہرالقادری کا لانگ مارچ رکوانے کے لئے سپریم کورٹ میں رٹ درخواست دائرکردی گئی ہے۔
درخواست گزارایڈوکیٹ اسد محمود نےموقف اختیار کیا ہے کہ طاہرالقادری کےلانگ مارچ کے حوالے سے آئین کےآرٹیکل باسٹھ تریسٹھ اوردوسواٹھارہ کے تحفظات دورکیے جائیں۔ سپریم کورٹ طاہر القادری کو لانگ مارچ کی صورت میں غیرآئینی کام کرنے سے روکے اور اسلام آباد کو تحریر سکوائر نہ بننے دیا جائے۔ ایڈوکیٹ اسد محمود نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت لانگ مارچ کے خلاف احکامات جاری کرے۔