لاہوراوراسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بارش سے ٹھنڈ بڑھ گئی
گھنگھور گھٹائیں، بارش، بھیگے نظارے، برفباری، ٹھٹھر نے پر مجبور کرتا موسم اور ہر طرف ٹھنڈ ہی ٹھنڈ، جنوری نے ایک بار پھر دسمبر کو مات دیدی، لاہور اور گرد و نواح میں دن بھر سرمئی بادلوں نے فضاء پر قبضہ کیے رکھا، کہیں رم جھم، کہیں پھوار سے موسم نکھرا تو ساتھ ہی سردی بھی بڑھ گئی،
بالائی خیبرپختونخوا،فاٹا،بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیرمیں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش نے موسم دلفریب بنادیا،مری میں آسمان سے گرنے والے روئی کے گالوں نے ہرمنظر سفید بنا دیا۔ گلیات،مالم جبہ اورکالام میں پہاڑوں نےسفیدمخمل کی چادراوڑھ لی۔مالم جبہ میں پانچ، کالام میں تین، جبکہ وادی نیلم اور گلیات میں دو فٹ تک برف پڑی،کراچی میں بھی موسم نے انگڑائی لے لی۔ سرد ہواؤں اوربادلوں سے گھرے آسمان نےشہریوں کا مزاج بھی خوشگوار بنادیا
موسم کی خبردینےوالوں نےسہانےموسم کو انجوائے کرنے والوں کو نوید سنا دی ہے کہ شمالی علاقوں، مالاکنڈ، گلیات اور کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہیگا،حسین موسم سےلطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد نے شمالی مقامات کا رخ کرلیا ہے