مغرب سے آنے والی سرد ہواؤں نے کراچی میں پراؤ ڈال لیا۔
مغرب سے آنے والی سرد ہواؤں نے کراچی میں پراؤ ڈال لیا۔۔ موسم نے کروٹ بدلی تو کھانے پینے کے ذوق بھی بدل گئے۔۔ شام ڈھلتے ہی شہری سردی کے توڑ کے لئے ڈرائی فروٹ، اور، دیگر گرما گرم کھانوں کی تلاش میں نکلتے ہیں۔۔ چٹ پٹے مصالحے میں بنی مچھلی ہمیشہ سے کھابوں کے شوقین کراچی کے باسیوں کی جان ہے۔۔مچھلی کھانے والوں کا بھی الگ الگ ذوق ہے۔۔ کوئی وائٹ پاپلیٹ کا دیوانہ ہے تو کسی کو بون لیس پسند ہے۔۔ سرد موسم میں مچھلی دستیاب ہو تو دکانداروں کی خوب چاندی ہو جاتی ہے۔۔ دکاندار بھی گاہکوں کو سردی میں مچھلی کے نت نئے فوائد بتاتے نہیں تھکتے۔۔کراچی میں سرد موسم نے درجہ حرارت کو تیس سے اچانک بارہ درجے پر گرا دیا، جس کو کراچی کے باسی مزید انجوائے کرنے کے لئے بے تاب نظر آتے ہیں۔