ایس ایس پی راؤ انوار نے ملیر کا چارج سنبھالتے ہی ماتحت تھانوں میں اکھاڑ پچھاڑ شروع کر دی

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، جو " اِن کاؤنٹر سپیشلسٹ " کے نام سے جانے جاتے ہیں۔۔ عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ملیر کے تھانوں میں اکھاڑ پچھاڑ شروع کر دی۔۔ راؤ انوار نے چھ تھانوں کے ایس ایچ اوز، تین چوکی انچارج، اور، پانچ تھانوں کے ہیڈ محرر بھی فوری تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔۔
انسپکٹر مجتبیٰ باجوہ کو ایس ایچ او سٹیل ٹاؤن، انسپکٹر صداقت شاہ کو ایس ایچ او قائد آباد، انسپکٹر خالق مروت کو ایس ایچ او ملیر سٹی تعینات کر دیا گیا۔۔ انسپکٹر احمد خان شیخ کو ایس ایچ او ابراہیم حیدری، انسپکٹر عصمت مروت کو ایس ایچ او گلشن معمار، انسپکٹر ایسر داس کو ایس ایچ او تھانہ سکھن تعینات کیا گیا۔۔
سب انسپکٹر یونس کو خالد آباد چوکی انچارج، اے ایس آئی امیر بلوچ کو ریڑھی گوٹھ چوکی انچارج، اور، اے ایس آئی فراصت شاہ کو افغان کیمپ چوکی انچارج تعینات کر دیا گیا۔۔ پانچ تھانوں، شرافی گوٹھ، بن قاسم، ابراہیم حیدری، گلشن معمار، ملیر کینٹ، اور، ملیر سٹی کے ہیڈ محرر بھی تبدیل کر دیئے۔۔