عالمی نمبر دو نوواک جوکووچ نے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا،

دوحہ میں منعقدہ ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں دنیائے ٹینس کے دو دیو کورٹ میں اترے ،،جوکووچ نے مرے کیخلاف پہلا سیٹ چھ تین کے مارجن سے جیتا ۔۔۔ اینڈی مرے نے دوسرا پانچ سات سے اپنے نام کرکے مقابلہ مزید سنسنی خیز بنادیا ۔۔۔ آخری سیٹ میں جوکووچ کا جادو سر چڑھ کر بولا جنہوں نے چھ چار سے فتح کا تاج سر پر سجایا۔۔۔ نوواک جوکووچ نے پہلی مرتبہ قطر اوپن کا ٹائٹل حاصل کیا ہے ۔۔۔