کراچی میں چوروں کا گروہ دکاںوں کے تالے کاٹنے کے بعد اب تاجروں کے گھر تک پہنچ گیا،
چوروں نے کراچی کے علاقےکھارادر میں واقع عمران مینشن میں مو بائل فون کے تاجر سلطان کے گھر کا تالہ توڑ کر گھرمیں موجود چالیس ہزار نقد ،دس موبائل فون اوردو ٹیبلیٹ لے کرفرارہوگئے، متاثرہ تاجر کے مطابق اس کے اہل خانہ تقریب میں شرکت کے لیے حیدرآباد گئے ہوئے تھے اور گھر خالی تھا ،،، تاجر نے واردات کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کردیا ہے مگرپولیس کی جانب سے خاطر خواہ کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی