اسپینش فٹبال لا لیگا میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے اِیبار کو دو صفر سے ہرا دیا،

اسپین میں جاری لیگ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور اِیبار کی ٹیمیں میدان میں اتریں ۔۔۔ ایٹلیٹیکو کی جانب سے ساؤل نیگوئز نے چون ویں منٹ میں پہلا گول کیا ۔۔۔ انٹوئن گریزمین نے چوہتر ویں منٹ میں برتری دوگنی کردی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی ۔۔۔ ایک اور میچ میں لا پاماز نے سپورٹنگ کیخلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی ،،فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول Nabil El Zharنے کیا۔۔۔ اسی طرح سیویلا نے ریال سوشیڈاڈ کو چار صفر سے پچھاڑ دیا جس میں ویسام بن ییڈر Wissam Ben Yedderکی ہیٹرک بھی شامل تھی ،،اس کامیابی کیساتھ سیویلا پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے ،،،،