نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی ستائس رنز سے جیت کر سیریز میں کلین سویپ کردیا

ماؤنٹ مونگنائی میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،کیویز نے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں پر ایک سو چورانوے رنز بنائے ،،کوری اینڈرسن نے دو چوکوں اوردس چھکوں کی میدد سے چورانوے رنز کی لاجواب اننگز کھیلی ،،کپتان کین ولیمسن ساٹھ رنز کیساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے ،،تعاقب میں مہمان ٹیم چھ وکٹوں پر ایک سو سرسٹھ رنز ہی بناسکی ،،،،سومیا سرکار بیالیس اور شکیب الحسن اکتالیس رنز کیساتھ نمایاں رہے ،،،