صدر ممنون حسین نے نیب ترمیمی آرڈیننس دو ہزار سترہ جاری کردیا

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس نہ ہونے کی سبب یہ آرڈیننس ہفتے کی رات جاری کیا گیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہے، یہ صدارتی آرڈیننس کل سنینٹ کے بلائے گئے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ چیئرمین نیب کا پلی بارگین کا صوابدیدی اختیار ختم کردیا گیا ہے جبکہ پلی بارگین کرنے والاشخص عوامی عہدے کےلئے تاحیات نا اہل قرار دیدیا گیا ہے،،،آرڈینینس کے تحت پلی بارگین کی منظوری عدالت دے سکے گی۔