سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات

آصف زرداری کراچی میں واقع قومی اداراہ برائے امراض قلب پہنچے جہاں انہوں نے اپنے قریبی دوست ڈاکٹرعاصم حسین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق صدر کی ہسپتال آمد کے موقع پر سکیورٹی کی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ،،، دبئی سے وطن واپسی کے بعد ڈاکٹر عاصم سے آصف زرداری کی تیسری ملاقات ہے،،، چند روز قبل بھی انہوں نے ڈاکٹر عاصم حسین سے اسپتال میں دو ملاقاتیں کی تھیں