چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےوزیر ریلوے رفیق سےاستعفے کا مطالبہ کردیا،

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اورجہانگیرترین لودھراں میں ٹرین حادثے میں ایک ہی خاندان کے جاں بحق ہونے والے چار بچوں کے گھر پہنچے اور ان کے ورثا سے تعزیت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سانحہ لودھراں کے بعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو مستعفی ہونا چاہئے، ٹرین حادثہ کوتاہی کا نتیجہ ہے جوپہلی مرتبہ نہیں ہوا،ماضی میں بھی ایسے واقعات ہوئے ہیں، ریلوے کراسنگ پر پیسہ خرچ کیا ہوتا تو کمیونکیشن سسٹم بہتر ہو جاتا،عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کےبارہ اور شہباز شریف کا ایک کیس نیب میں پڑا ہے،نیب کیوجہ سے کرپشن کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھ گئی ہے، وزیراعظم اور پٹواری میں فرق کئے بغیر کام کرنا ہوگا،کیونکہ بڑے ڈاکو پر ہاتھ ڈالنے تک ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی آئی جی کی ای میل سے ثابت ہوا مریم لندن فلیٹس کی اصل مالک ہیں، عدالت نے پی ٹی آئی کے ثبوت قبول کرلئے تو مریم نواز وزیراعظم کی فرنٹ مین ثابت ہوجائیں گی۔