رحیم یار خان میں چھوٹے بھائی نے جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا،

رحیم یارخان کے علاقے عیسیٰ کالونی میں گھریلو تنازع پر چھوٹے بھائی نے تیز دھار آلے کی مدد سے دو بھائیوں کو قتل کرڈالا،،، واقعہ میں قتل ہونے والوں کی شناخت پچیس سالہ شاہد اور بائیس سالہ مجاہد کے ناموں سے ہوئی ہے،،، مزاحمت پر بہن شازیہ شدید زخمی بھی ہوئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا،،، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا،، جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دیں،،، ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل کی واردات جائیداد کے تنازع پرکی گئی تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔