اگلے پندرہ دنوں میں پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ متوقع ہے:-فواد چودھری
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چو دھری نے وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز آف شور کمپنیوں کی مالک ہیں جبکہ حسن نواز شریف نے اربوں روپے کا کاروبار لندن میں دو سال کے دوران شروع کیا، انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ثبوت وزیر اعظم کو کیس میں ملوث کرتے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سرکاری نوکریاں دے کر خاندانوں کو خرید لیتی ہے،،، تحریک کراچی اور سندھ کو قومی دھارے کی سیاست میں لانا چاہتی ہے۔