ایوان میں آکر کردار ادا کرنا نمائندوں کی ذمہ داری ہے:-ایاز صادق

لاہور میں مولانا فضل الرحمان کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق نےکہا،،کہ پیپلزپارٹی ایوان میں ایشوز پر بات کرتی ہے،،پارلیمنٹ میں اس کا کردار مثبت رہاہے،،ان کاکہناتھا ،،کہ اپوزیشن کے ساتھ ایڈوئزری کمیٹی میں جوطے پاتاہے،،اجلاس کی کارروائی اس کے مطابق چلتی ہے،،ایوان میں بل کو جب تک موو نہ کیا جائے وہ پڑا رہتا ہے،،سپیکرقومی اسمبلی کاکہناتھا،،کہ ایوان میں نہ آنےوالے ممبران کے بارے میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ وہ ڈی سیٹ ہوں ،،منتخب عوامی نمائندوں کو چاہیے کہ ایوان میں آکر کردار ادا کریں،،ایک سوال کے جواب میں سپیکر قومی اسمبلی کا کہناتھا،،کہ پانامہ کیس عدالت میں ہے،، اس پر تبصرہ کرکے اثر انداز نہیں ہونا چاہیے ،،انہوں نےکہا،،کہ نیب قوانین میں ترمیم کے لیے کمیٹی بنائی ہے،،جو اصلاحات بھی تجویز کرے گی،،