پشاور میں سکول ٹیچر نے چھ سالہ طالب علم کو چھٹی کرنے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا
مردان کے پرائمری سکول میں قوم کے معمار استاد بچوں کیلئے خوف کی علامت بن گیا۔ عبدالرشید نامی استاد نے پہلی جماعت کے طالب علم عامر کومحض ایک روز سکول سے غیر حاضر رہنے پر اتنے تشدد کا نشانہ بنایا کہ معصوم بچے کے جسم پر نشان پڑگئے۔ چھ سالہ طالب علم پر تشدد کی خبر سامنے آنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی اور ظالم ٹیچر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ عبدالرشید نامی ٹیچر کو معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچے پر تشدد کے معاملے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔