اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر اور سماجی کارکن سلمان حیدر کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔

اسلام آباد میں فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر اور انسانی حقوق کے کارکن سلمان حیدر اچانک لاپتہ ہو گئے،،، علاقہ مکینوں کے مطابق سلمان حیدر بنی گالا کے علاقے سے لاپتہ ہوئے،،، جبکہ پولیس کو ان کی گاڑی کورال چوک سے ملی،،، سلمان حیدر کے موبائل نمبر سے اہلیہ کو ایس ایم ایس بھی موصول ہوا،،، جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی گاڑی کورال چوک سے لے لی جائے،،، تھانہ لوئی بھیر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔