وزارت داخلہ نے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کو تمام مینوئل اسلحہ لائسنسز کمپیوٹرائزڈ کرنے کی منظوری دے دی۔۔

اسلام آباد میں جعلی اسلحہ لائسنس رکھنے والے ہو جائیں ہوشیار۔۔ کیونکہ جعلی لائسنسز کے خاتمے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ حرکت میں آ گئی۔۔ وزارت داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ چودھری نثار نے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کو تمام مینوئل اسلحہ لائسنسز کمپیوٹرائزڈ کرنے کی منظوری دے دی۔۔ حکام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے موجودہ ریکارڈ کے مطابق اسلام آباد میں سنتالیس ہزار مینوئل اسلحہ لائسنسز موجود ہیں، جن کا تمام ریکارڈ مرحلہ وار کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔۔ اسلحہ لائسنسز ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کئے جانے سے جعلی لائسنسز کا خاتمہ ہو گا۔۔