شام میں جنگ بندی کے باوجود امن قائم نہ ہوسکا،

شام میں روس اور ترکی کی مشترکہ کوششوں سے ہونے والی جنگ بندی کے باوجود امن قائم نہ ہوسکا،، دو روز میں دوسری بار دہشتگرد خون کی ہولی کھیلنے میں کامیاب ہوگئے،، اس بار نشانہ بنایا گیا ترک سرحد پر واقع باغیوں کے زیرقبضہ شہر اعزاز کو،، جہاں مقامی عدالت کے قریب بارودی مواد سے بھرے ٹرک کو دھماکے سے اڑادیا گیا،، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے،،،شام میں حکومت اور باغیوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت تیس دسمبر سے جنگ بندی ہے،، دو روز قبل بھی ساحلی شہر جبلہ میں کاربم دھماکا ہوا تھا،، جس میں پندرہ شہری مارے گئے تھے