علاقائی ثقافت کے دلکش رنگ بکھرے اسلام آبادکے ثقافتی ادارے لوک ورثہ میں

علاقائی ثقافت کے دلکش رنگ بکھرے اسلام آبادکے ثقافتی ادارے لوک ورثہ میں، اس دلکش تقریب کا اہتمام چوتھی سالانہ ادبی کانفرنس کے سلسلےمیں ملک بھرسے آئی ادبی شخصیات کے اعزازمیں کیا گیا، تقریب میں دیگرنامورادبی شخصیات کے علاوہ چئیرمین اکیڈمی ادبیات ڈاکٹرمحمدقاسم نے بھی شرکت کی اور ثقافتی ترویج کیلئے لوک ورثہ کی کاوشوں کو سراہا، محفل میں منفرد سازینوں کے زریعے علاقائی تہذیب کےرنگ بکھرے۔رنگوں سے سجی تقریب میں ملک بھر سے آنے والی ادبی شخصیات نہ صرف مختلف علاقوں کے ثقافتی رنگوں سے محظوظ ہویئں بلکہ ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے لوک ورثہ جیسے اہم ادارے کی خدمات کو بھی سراہا،،، لوک ورثہ کے ثقافتی ٹروپ نے اپنی شاندار پرفارمنس سے حاضرین سے بے حد دادسمیٹی۔
لوک ورثہ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس فنکاروں کوپلیٹ فارم مہیا کرنے کے ساتھ ثقافتی ترویج میں بھی اہم کردارادا کرتے ہیں۔