قرآن وسنت کے مطابق قانون کی اصلاح کونسل کی ذمہ داری ہے:- مولانا محمد خان شیرانی
لاہور میں جمعیت علما اسلام ف کے زیر اہتمام 'عصر حاضر میں ہماری ذمہ داریاں 'کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقعے پر چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی، سینیٹرحافظ حمد اللہ، مولانا عبدالوسع ، سینیٹر حافظ حمد اللہ سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل یتیم خانہ بن چکا تھا عوام کو اس ادارے کا نام تک معلوم نہ تھا۔آئینی اداروں میں اس بات کو یقینی بنایا کوئی بھی قانون قرآن و سنت کو بالائے طاق رکھ کر نہیں بنایا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کچھ این جی اوز اور خواتین اسلامی تہذیب کو بگاڑنا چاہتی ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے منفی پروپیگنڈے کو روکا ۔ عوام قرآن و سنت کے مطابق قانون چاہتے ہیں لیکن حکمرانوں کی پالیسیاں رکاوٹ ہیں۔مقررین کا کہنا تھا پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست کے بجائے جنگجو ریاست بنا دیا ہے اور کوشش ہے اسے سیکولر سٹیٹ بنا دیں۔