آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ،،ویرات کوہلی دوسرے اور جو روٹ تیسرے نمبر پر موجود ہیں،،اظہر علی چھٹی پوزیشن پر ہیں ،،سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک سو پچھتر رنز بنانے والے یونس خان دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ،، مایہ ناز بلے باز تیرہویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ،،،اسی طرح اسد شفیق ،سرفراز احمد اور مصباح الحق بالترتیب 23 ویں ۔،24 ویں اور 25 ویں نمبر پر ہیں ، وہاب ریاض کی درجہ بندی میں بھی بہتری آئی ہے،قومی فاسٹ بالر نے پانچ درجے ترقی کیساتھ 20 ویں پوزیشن سنبھالی لی ہے ، لیگ اسپنر یاسر شاہ 17 ویں نمبر پر موجود ہیں ،،بالنگ رینکنگ میں روی چندر اشون پہلی اور رویندر جدیجہ دوسری پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں ،،جبکہ جوش ہیزل وڈ نے تیسری پوزیشن سنبھال لی ہے